شاہد آفریدی کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے پر خلیل الرحمان قمر کا طنز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشہور پاکستانی رائٹر خلیل الرحمن قمر نے پاکستانی کرکٹر شاہد آ فریدی کے پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد دینے پر انھیں طنزا سلام پیش کیا اور پیغام جاری کیا۔
تفصیلات ک مطابق شاہد آ فریدی نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا جس کے جواب میں رائٹر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جواب دیا اور انھیں کہا کہ ”
شاہد آ فریدی ایک بار آپ نے چلتے میچ میں گیند چبا کر کٹ اور ملک دونوں کی توہین کی تھی اس مرتبہ تو آپ پورا ظرف کھا گے ہیں لیکن آپ کی مرضی یاد رکھیے گا لوٹے کا سکسر اسکے اپنے منہ پر آ کر لگتا ہے“۔
شاہد آفریدی صاحب
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) April 12, 2022
ایک دفعہ آپ نے چلتے میچ میں گیند چبا کر کرکٹ اور ملک دونوں کی توہین کی تھی
اس با ر تو آپ اپنا پورا ظرف کھا گئے ہیں
آپ کی مرضی لیکن
یاد رکھیئے گا لوٹے کا سکسر اُسکے اپنے منہ پر آ کر لگتا ہے
خلیل الرحمن قمر پاکستا ن تحریک انصاف کے حامی ہیں او انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی حمایت کا نہ صرف اظہار کیا تھا بلکہ ان کے لیے ٹویٹ بھی کیے تھے ۔
یاد رہے کہ اس پہلے شاہد آ فریدی خان نے بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر انھیں اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا لیکن ان کے اس ٹویٹ نے نہ صرف شوبز شخصیات بلکہ ان کے مداحوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔
شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔ #PakistanZindabad ???????? @CMShehbaz
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 11, 2022