آسٹریلین ٹیم کو دورہ لاہور کے دوران دھمکی دینے والا شخص گرفتار
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلین ٹیم کو دورہ پاکستان کے وقت دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،ملزم نے آسٹریلین وزارت داخلہ کے نمبر پر کال کر کے دھمکی دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عرفان نے آسٹریلین وزارت داخلہ کے نمبر پر کال کر کے آسٹریلین ٹیم کے دورہ لاہور کے دوران دہشتگرد حملے کی دھمکی دی تھی ۔ملزم کوموبائل فون نمبر اور کال ڈیٹا سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے ۔ سپیشل برانچ کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔
کارروائی کے دوران ملزم کے زیر استعمال موبائل فون جس سے دھمکی دی گئی تھی کو بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم نے آسٹریلین وزارت داخلہ کے نمبر پر فون کر کے دھمکیاں دینے کا اعتراف کر لیا ، ملزم کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر کے مزید تحقیقات کیلئے 14روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے ۔
ملزم کیخلاف فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد میں دہشتگردی مقدمات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔