آ ریز احمد نے حبا بخاری کا دل کیسے جیتا اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

آ ریز احمد نے حبا بخاری کا دل کیسے جیتا اداکارہ نے خود ہی بتا دیا
آ ریز احمد نے حبا بخاری کا دل کیسے جیتا اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی مشہور اداکار جوڑا اداکار آ ریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری کسی نہ کسی حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہی رہتے ہیں اسی طرح حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے شادی سے پہلے کیسے ان ک دل جیت لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں اداکاراﺅں نے ایک شو میں شرکت کی جس کی میزبان ندا یاسر تھی انھوں نے شو کے دوران حبا بخاری سے سوال پوچھا کہ آ ریز احمد نے ان کا دل میں کیسے جگہ بنائی جس کے جواب میں اداکارہ بتاتی ہے کہ ” ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران مسلسل کام کی وجہ سے آ رام کا وقت نہیں مل رہا تھا ایسے میں میری نیند پوری نہیں ہوئی تھی آ دھے گھنٹے کی بریک ملی میں نے سوچا کہ تھوڑی دیر سو جاتی ہوں لیکن ساتھ ہی پروڈیوسر آ گئے اور کہتے کہ اگلا سین بھی آپ کا ہی ہے جس پر میں نے ان سے پوچھا کہ کس کے ساتھ ہے انھوں نے کہا کہ آ ریز کے ساتھ ہی ہے میں اٹھی اور تیار ہوگئی کافی وقت گزر گیا لیکن آ ریز احمد باتھ روم سے واپس نہیں آ ئے تھے تقریبا30منٹ کے بعد آ ریز باہر آ ئے میرے پوچھنے پر انھوں نے بتایا کہ میں اندر وقت اس لیے لگا رہا تھا تا کہ آ پ سو جاﺅں اور آ رام کر لو باہر سب کو لگے گا کہ دیر میری وجہ سے ہو ئی ہے“۔


اداکارہ کہتی ہے کہ آریز احمد کی اس بات نے مجھے بہت متاثر کیا اور میری دلچسپی ان میں مزید گہری ہو گئی۔
یاد رہے کہ اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد رواں سال جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

مزید :

تفریح -