'فوج کے خلاف کردار کشی کی مہم قابل مذمت ہے، ارشاد بھٹی کا تجزیہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف کردار کشی کی مہم قابل مذمت ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کی پریس بریفنگ پر بات کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ترجمان نے کہا کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں آپ اپنا کام کریں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔انہوں نے کہا کہ کردار کشی کی مہم جو کہ پہلے اپوزیشن جوکہ اب حکومت میں ہےاس کی لیڈرشپ کی طرف سے ڈائریکٹ نام لے کر فوج پر تنقید کی گئی اور اب پی ٹی آئی کے جلسوں میں جو کچھ فوج کے خلاف ہورہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔اس کے علاوہ نیوٹرل والا معاملہ بھی بڑا عجیب اور قابل مذمت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خط میں سازش کی بات ہوئی۔اب یہ وقت ہے خط کے حوالےسے عدالتی کمیشن بنایا جائے۔میری اپوزیشن غدار نہیں جب تک کہ ان کے خلاف ثبوت نہ مل جائے۔اس لیے میرے خیال میں عدالتی کمیشن بنایا جائے۔