پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا معرکہ آج ہوگا

پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا معرکہ آج ہوگا
پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا معرکہ آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج رات نو بجے شروع ہو گا۔

قذافی سٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں  پاکستانی کپتان بابراعظم اور کیوی کپتان ٹام لیتھم شریک ہوئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا، پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔15 اور 17 اپریل کو سیریزکا دوسرا اور تیسرا میچ بھی قذافی اسٹیڈیم جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کیلئے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے، اُنہیں کپتانی کے حوالے سے لوگوں کی باتوں کی فکر نہیں۔

مزید :

کھیل -