کراچی پولیس کی کارروائی، اغواء کاروں کے چنگل سے2 غیر ملکی خواتین بازیاب

کراچی پولیس کی کارروائی، اغواء کاروں کے چنگل سے2 غیر ملکی خواتین بازیاب
کراچی پولیس کی کارروائی، اغواء کاروں کے چنگل سے2 غیر ملکی خواتین بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی پولیس نےسکیم 33کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کراغواء کاروں کی قید سے 2 غیر ملکی خواتین کو بازیاب کروا لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مغوی خواتین کا تعلق کینیا سے ہے، جنہیں اغوا کار گروہ نے نوکری کا جھانسہ دے کر چار ماہ قبل کراچی بلوایا اور اغوا کرکے قید کرلیا۔

خواتین کے اغوا کی اطلاع کینیا کے سفارت خانے کی جانب سے براہ راست دی گئی جس کے بعد اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کے بعد دونوں خواتین کو بازیاب کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار افراد کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے تاہم مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

قومی -