نیوزی لینڈ ٹیم کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ ٹیم کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان کے دورے پر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیم کو اسٹیٹ لیول سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ایڈیشنل کمشنر نے آئی جی اسلام آباد اور کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد نے 
جڑواں شہروں کے افسران کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے اور انتظامیہ و پولیس کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے مل کر سکیورٹی پلان کی ہدایت کردی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی پلان کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر کمشنر آفس اور وزارت داخلہ کو دی جائے۔