ٹی پی ایل آٹو انشورنس کا صارفین کیلئے جدت انگیز اقدام
لاہور(پ ر) انشورنس کے شعبے میں جدت کے ساتھ صارفین کو مرکزی اہمیت دینے والے صف اول کا ادارہ، ٹی پی ایل انشورنس نے نئی آٹو انشورنس پروڈکٹ کا لاؤنچ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ اس اقدام کی بدولت صارفین اب اپنی کوریج کا فیصلہ خود کرسکتے ہیں۔ روایتی طور پر انشورنس کی مکمل ادائیگی آپشنز پر محدود سہولت کے حصول کے برعکس،ٹی پی ایل انشورنس کی نئی پروڈکٹ صارفین کو صرف ان کی مطلوبہ کوریج کے انتخاب کی سہولت فراہم کرتی ہے اور محض اسکے مطابق ہی ادائیگی ہوگی۔ اس کا مطلب وہ انہی خطرات پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں جن کا وہ بطور کار مالک سامنا کرتے ہیں۔ایک استعمال شدہ کار کا مالک شائد مکمل انشورنس خریدنا نہیں چاہتا،کیونکہ اسے پرزوں کی تبدیلی پر قدر میں کمی کی ادائیگی کرنی ہوگی۔
تاہم، ٹی پی ایل انشورنس کی نئی پروڈکٹ کی بدولت صارفین اپنی گاڑی کی چوری یا مکمل نقصان یا خود مختار فریق یا اضافی صفر قدر پر کوریج حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے صارفین کو اپنی انشورنس کوریج پر زیادہ سہولت اور کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔