ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری 

ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک(TikTok) نے سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر2022ء) کے لیے اپنی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ یہ رپورٹ پلیٹ فارم پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے ٹک ٹاک(TikTok) کے کثیرالجہتی نقطہ نظر سے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔علاوہ ازیں، یہ رپورٹ کام کے دوران محفوظ اور خوش آئندرہنے کے لیے جوابدہی کے ذریعے اعتماد کے حصول کے لیے پلیٹ فارم کے جاری عزم کی عکاسی کرتی ہے۔سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران، عالمی سطح پر، 85,680,819  ویڈیوز حذف کی گئیں جوٹک ٹاک(TikTok) پر اپ لوڈکی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.6فیصد ہے۔ خود کار طریقے سے کل 46,836,047 ویڈیوز کو حذف کی گئیں جبکہ 5,477,549ویڈیوز کو بحال کیا گیا۔صرف پاکستان میں سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی میں، کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر12,628,267 ویڈیوز حذف کی گئیں۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کو حذف کرنے کے علاوہ پلیٹ فارم نے سپیم(spam) قرار پانے والے اکاؤنٹس اور اْن کے ذریعے پوسٹ کی گئیں سپیم(spam) ویڈیوز بھی حذف کیں۔پلیٹ فارم نے  خود کار طریقے سے سپیم(spam) اکاؤنٹس کو بننے سے روکنے کے لیے فعال اقدامات کیے۔ 

مزید :

کامرس -