عمران خان ملکی معیشت کو مضبوط کریں گے،زبیاناز

عمران خان ملکی معیشت کو مضبوط کریں گے،زبیاناز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) تحریک انصاف کی رہنما زیبا ناز نے کہا ہے کہ عمران خاں اقتدار میں ا ٓکر پاکستان کی معیشت کو مضبوط کریں گے تمام قرض داروں کو قرضے اوورسیز پاکستانیوں کی محبت سے ادا کر دیے جائیں گے اور حکومت کی شہ خرچیاں ختم کر کے حکومتی طرز ریاست مدینہ ھو گا جب تک ملک اپنے پاؤں پر کھڑا نہ ہو گا وزیر اعظم اور دیگر سیاسی حکومتی عہدے دار حکومت کے خزانہ سے ایک پائی وصول نہیں کریں گے وہ تحریک انصاف کے ورکروں کے اعزاز میں افوس کلب میں افطار ڈنر سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکمرانوں نے 10 کلو کا آٹا 1200 روپے میں کر دیا جبکہ عمران خاں کے دور میں چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلی  پنجاب کی ٹیم میں حصہ لیتے ہوئے ہم نے پورے پنجاب میں 10کلو آٹا ساڑھے چار سو میں ٹرکوں کے زریعے  فروخت کیا۔ اب آٹا حکومتی سرپرستی میں سمگل کیا جارہا ہے، انشاء اللہ عمران خان اقتدار میں ا کر ایسی خرابیوں کا قلع قمع کر کے ملک سے آٹے کا بحران ختم کریں گے ہم نے اب شیڈو کابینہ بنا رکھی ہے جو حکومتی سیاہ کاریوں پر ڈے ٹو ڈے روشی ڈالتی ہے۔ مفت آٹا کی تقسیم جو کہ اچھی سکیم تھی انہوں نے اس کو ووٹ مانگنے کی سکیم بنا دیا ہے