مرکزی علماء کونسل کے زیراہتمام شہادت حضرت علیؓ کے موضوع پر سیمینار
لاہور(نمائندہ خصوصی) سیدنا علی المرتضیٰؓ خطبائے اسلام میں ایک بڑے درجے کے خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے بڑے عظیم مجاہد تھے تمام غزوات میں سب سے آگے ہوتے غزوہ بدر غزوہ احد اورخیبر میں اسلام کے پرچم کو سربلند کیا سیدنا علی المرتضیٰؓ خلیفہ راشد تھے آپ ؓ کی سیرت فضائل و مناقب بہت عظیم۔مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں شہادت حضرت سیدنا علی المرتضیٰؓ سیمینار زیر صدارت چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کے منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی مولانا یوسف فاروقی مولانا محمد سلیم نواز مولانا رب نواز مولانا سلیمان مولانا اعظم فاروق علامہ حفیظ الرحمن مولانا نعیم طلحہ مولانا صہیب ہاشمی قاری اسماعیل رحیمی صاحبزادہ حسین احمد قاسمی قاری سعید احمد مدنی قاری مشتاق احمد مولانا عمر فاروق قاری الطاف اللہ فاروقی قاری کرم داد حذیفی نے خطاب کیا۔
چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین سیدنا علی المرتضیٰ? کے فضائل و مناقب اور کردار و کارناموں سے تاریخ اسلام کے اوراق روشن ہیں قیامت تک آنے والے لوگ اس سے ہدایت و رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ ? کی شخصیت علم و حکمت و دانائی سے بھرپور تھی بچپن سے حضور? کے گھرانے میں پرورش پائی سیدنا علی المرتضیٰ ? کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ رسول اللہ? کے داماد بنے صحابہ کرام? میں جولوگ اعلیٰ درجے کے فصیح و بلیغ اور اعلیٰ درجے کے خطیب شجاعت و بہادری میں سب سے بلند مانے جاتے تھے ان میں سیدنا علی المرتضیٰ ? کا مقام و مرتبہ بہت نمایاں تھا سیدنا علی المرتضیٰ? السابقون الاولون میں بھی شامل تھے سیدنا علی المرتضیٰ ? ان خوش نصیبوں میں سے ہیں جن کی تربیت خود محمد رسول اللہ? نے فرمائی ہے آپ ? کا بچپن حضور? کے گھر میں گزرا ہے سیدنا علی المرتضیٰ? نے 786 احادیث حضور? سے روایت کی ہیں یہ شرف بھی اللہ تبارک و تعالیٰ نے سیدنا علی المرتضیٰ ?کو عطا کیا ہے سیدنا علی المرتضیٰ ? بہترین قاضی تھے سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے انصاف کرنے والے عدل کرنے والے قضائے اسلام کو سمجھنے والے سیدنا علی المرتضیٰ? ہیں فاتح خیبر ہونے کا شرف بھی سیدنا علی المرتضیٰ ? کو حاصل ہے حضور? کو حضرت سیدنا علی المرتضیٰ?سے بہت محبت تھی حضور? کی زبان سے جن کو جنت کی بشارت ملی ان میں سیدنا علی المرتضیٰ? بھی شامل ہیں۔