ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری

ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔شہر کے حسن کو بحال کرنے کے لیے ایسٹر کی چھٹیوں کے بعدخصوصی صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی خصوصی ہدایت پر سینئر منیجر منیب الرحمن نے تقریبا پندرہ ہزار ٹن ویسٹ اپنی مکمل ٹیم کے ہمراہ کلئیر کروایا۔سی ایم پنجاب کی بچت پالیسی کو مد نظر رکھتے ماہانہ پچاس ہزار لیٹر فیول کم کر کے بھی شہر کو زیرو ویسٹ کیا گیا ہے۔ ایسٹر کی چھٹیوں کے بعد آپریشن ٹیمیں اور مشینری پوری طرح متحرک ہے،شہر میں مختلف مقامات پر تنصیب کیے گئے ایل ڈبلیو ایم سی کے 6000 سے زائد کنٹینرز روزانہ کی بنیاد پر کلیئر کیے جا رہے ہیں۔تمام ٹاؤنز کو عید سے قبل زیرو ویسٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ لاہور کی صفائی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

آپریشن ٹیم کے افسران فیلڈ میں ورکرز کی سو فیصد حاضری یقینی بنائیں۔ تمام ٹاؤنز میں مرحلہ وار زیرو ویسٹ آپریشن کیا جائے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ماہِ مقدس میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا ایپ کا استعمال کریں۔