عمران بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیخلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد(آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،سینئر سول جج نصر من اللہ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا،تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کی سماعت 28اپریل تک ملتوی کی گئی تھی، تاہم درخواست گزار نے مقدمہ جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دی،عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست منظور کرتے ہوئے گزشتہ روز 12اپریل کو ہی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا،تحریری حکم نامے میں عدالت کا کہنا تھا کہ سماعت کے دوران نکاح کے گواہ مفتی سعید کا بیان قلم بند کیا گیا، گواہ کا بیان مکمل ہونے کے بعد سماعت 19اپریل تک ملتوی کی جاتی ہے،عدالت کا تحریری حکم نامے میں کہنا تھا کہ اب 19اپریل کو عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف درخواست پر ابتدائی دلائل ہوں گے۔
حکم نامہ