محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ 

محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، عدالت میں
 سرکاری وکیل نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کردیں جس میں کہا گیا کہ لاہور میں تین اور رحیم یار خان، گوجرانولہ،منڈی بہاﺅالدین میں ایک ایک مقدمہ درج ہے کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار کیخلاف کوئی اور کیس ہے؟ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہی ایف آئی آرز محمد خان بھٹی کیخلاف درج کی گئی ہیں محمد خان بھٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کچھ ایف آئی آرز ابھی بھی سامنے نہیں لائی گئیں جس پر عدالت نے قرار دیا کہ اگر کوئی اور ایف آئی آر سامنے آتی ہے تو آپ توہین عدالت دائر کردیں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، ایف آئی اے، پنجاب پولیس، اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ۔
فیصلہ محفوظ 

مزید :

صفحہ آخر -