وساکھی میلہ'' اور 324ویں خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب
لاہور(فلم رپورٹر)سکھ مذہب کے تہوار'' وساکھی میلہ'' اور 324ویں خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب آج گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہو گی جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھیاتری شرکت کریں گے۔متروکہ وقف املاک بور ڈ نے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں،بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرانئز رانا شاہد سلیم نے بتایا کہ مرکزی تقریب میں چیئرمین بورڈ کے علاوہ ملک کے نامور سیاسی و مذہبی اور اقلیتی رہنماء شرکت کریں گے۔
اور ہم نے سیکورٹی سمیت تما م انتظامات فول پروف بنا رکھے ہیں یاتریوں کو تمام سہولیات مہیا کی جارہیں ہیں