سابق وزراءاعلیٰ حمزہ شہباز،عثمان بزدار  پرویز الٰہی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست غیرضروری قرار دےکر نمٹا دی

 سابق وزراءاعلیٰ حمزہ شہباز،عثمان بزدار  پرویز الٰہی کےخلاف توہین عدالت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے سابق وزرائے اعلیٰ حمزہ شہباز شریف،عثمان بزدار اور پرویز الہی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست غیرضروری قرار دے کر نمٹا دی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا تھاکہ عدالت کے نوٹس کے باوجود کسی فریق نے جواب داخل نہیں کیا ،سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزارکا موقف ہے کہ 55ہزار کی مالی بدعنوانیوں کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ،شریک ملزم ڈاکٹر شاہد اکرم کے ساتھ مل کر پبلک ہیلتھ کی رقوم خوردبرد کرنے کا الزام عائد کیا، سیاسی بنیادوں پر ریگولر انکوائری کے بغیر نوکری سے نکال دیا جبکہ شریک ملزم کو بری کر دیا گیا، عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے سابق وزرائے اعلیٰ کو بھجوا دی مگر شنوائی نہ ہوئی ابھی تک عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا عدالت سے استدعا ہے کہ موجودہ اور سابق وزرائے اعلیٰ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
درخواست نمٹادی

مزید :

صفحہ آخر -