الیکشن کمیشن کو جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دیدی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں گجرات کے ڈویژن اور وزیر آباد کے ضلع کے درجے کو معطل کرنے کے نگران حکومت کا اقدام کے خلاف درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر تے ہوئے الیکشن کمیشن کو جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی ،عدالت نے گجرات ڈو یڑن کو ختم کرنے کے نگران حکومت کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد معطل کر نے کے اپنے حکم میں توسیع بھی کر دی مسٹر جسٹس شاہد کریم نے شہری نعمان اکبرکی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی طرف سے مبین قاضی ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ گجرات کو ڈویڑن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ ایک منتخب نے دیا تھا لیکن منتخب حکومت کے فیصلے کو نگران حکومت نے معطل کر دیا ہے نگران حکومت کا کام روزمرہ کے معمولات کو نمٹانا ہے ،نگران حکومت منتخب حکومت کے فیصلے معطل نہیں کرسکتی ،نگران حکومت کو ایسا کرنے کا کوئی اختیار نہیں ، عدالت سے استدعا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے گجرات کے ڈویڑن اور وزیر آباد کے ضلع کے درجہ کو معطل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیاجائے۔
آخری مہلت