توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو نوٹس 

 توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سپیڈو بسیں لاہور سے مانگا منڈی روٹ پر نہ چلانے کے خلاف ایم ڈی پنجاب ماس ٹرازٹ اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو 15 مئی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ،مسٹرجسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے شہری شیخ لطیف شاہد کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی کا موقف ہے کہ درخواست پر منیجنگ ڈائریکٹر کو 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا لیکن عمل نہیں ہو سکا، پنجاب ماس ٹرازٹ اتھارٹی کے قانون 2015 میں لکھا ہے کہ بسیں ضلع لاہور کی حدود میں چلائیں جائیں گیں مانگا منڈی روٹ پر سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے مانگا منڈی شہر گذشتہ کئی برسوں سے سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کا شکار ہے طالبات کے لئے اپنے گھروں سے تعلیمی اداروں تک کا محفوظ سفر مشکل ہو چکا ہے۔ طلبائ و طالبات اتنی مالی سکت رکھتے کہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کا مہنگا اورغیر محفوظ سفر کر سکیں ٹرانسپورٹ کا محفوظ، آرام دہ اور با عزت نظام ایک فلاحی معاشرے کی علامت ہے جدیدپبلک ٹرانسپورٹ ملکی پہچان اور عوام کا حکومتی سہولیات پر یکساں حق ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر سپیڈوبسیں مانگا منڈی روٹ پر چلانے کا حکم دیا جائے اورایم ڈی پنجاب ماس ٹرازٹ اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -