شہباز گل کی ایف آئی اے ‘پولیس کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 

شہباز گل کی ایف آئی اے ‘پولیس کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)شہباز گل کی ایف آئی اے اور پولیس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل سماعت کرے گا ،شہباز گل کی درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا درخواست گزار کا موقف ہے کہ وزارت داخلہ نے 17 اکتوبر 2022 کو شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کیا، درخواست گزار کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے، ایل سی ایل میں نام شامل کرنے کااقدام غیر قانونی تھا، شہباز گل کا ،عدالت عالیہ نے درخواست گزار کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی پنجاب عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کررہے، عدالت سے استدعاہے کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کے خلاف کارروائی کی جائے، اورکیس کے حتمی فیصلے تک درخواست گزار کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
سماعت مقرر

مزید :

صفحہ آخر -