افغانستان کے مسئلے پر چین کا  11 نکاتی موقف جاری

افغانستان کے مسئلے پر چین کا  11 نکاتی موقف جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بیجنگ(این این آئی )چین نے افغانستان کے مسئلے پر اپنا 11 نکاتی موقف اعلامیے کی صورت میں جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ 11 نکاتی اعلامیہ جس کا عنوان افغان مسئلے پر چین کا موقف ہے، میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی حیثیت مختلف ممالک کے درمیان جیو پولیٹیکل کھیل کے بجائے تعاون کے ایک پلیٹ فارم کی ہونی چاہیے اور چین ان تمام منصوبوں اور اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے سازگار ہوں۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ چین افغانستان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا، افغان عوام کے آزادانہ انتخاب کا اور افغانستان کے مذہبی عقائد اور قومی رسم و رواج کا احترام کرتا ہے۔ چین کبھی بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا اور نہ ہی کبھی خود غرضی اور نہ ہی افغانستان پر اپنے اثر و رسوخ کی کوشش کرے گا۔مزید یہ کہ چین افغانستان میں اعتدال پسند اور دانشمندانہ طرز حکومت کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ افغانستان ایک جامع سیاسی ڈھانچہ تشکیل دے گا اور اعتدال پسند اور دوراندیشی پر مبنی ملکی اور خارجہ پالیسیاں اپنائے گا۔ علاوہ ازیں افغان عبوری حکومت خواتین، بچوں، اقلیت اور نسلی گروپوں سمیت تمام شہریوں کے بنیادی حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گی۔موقف میں یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان کو خود مختار اور پائیدار ترقی میں مدد کے لیے چین افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گا، امداد کے وعدوں کو پورا کرے گا، اقتصادی، تجارت اور سرمایہ کاری میں مسلسل پیش رفت کو فروغ دے گا اور طبی دیکھ بھال، غربت کے خاتمے، زراعت، اور قدرتی آفات کی روک تھام اور دیگر مسائل کی کمی میں تعاون کرے گا۔
11 نکاتی

مزید :

صفحہ آخر -