علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے پی ٹی آئی رہنما کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے علی امین گنڈاپور کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے اسلحہ برآمدگی کے لیے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ ان کے وکیل بابر اعوان نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ دو دن سے کیا کرتے رہے ہیں؟ اس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈاپورکا وائس میچ کرالیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے بھکر پولیس کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے تین روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا بھی مسترد کردی۔
علی امین گنڈاپور