آئی ایم ایف نے انتخابات کے لیے فنڈز کے اجراءپر کوئی بات نہیں کی، عائشہ غوث پاشا
اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا پر کوئی بات نہیں کی جارہی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منی بل کا مسترد ہونا ملکی حالات کے باعث ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کیساتھ نویں جائزہ مذاکرات جاری ہیں،بیرونی فنانسنگ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات نے مثبت جواب دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی پیٹرولیم ڈویژن کی تجویز تھی،آئی ایم ایف کی طرف سے انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا پر کوئی بات نہیں کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس موجودہ فنڈز کو استعمال کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی پارلیمان کا اختیار ہے جس کو پارلیمنٹ نے مسترد کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبہ ہوا ہے،ملک کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے ہیں وہ کررہے ہیں
عائشہ غوث پاشا