امپورٹڈ حکمرانوں کے دن گنے  جا چکے ہیں،عاطف چوہدری

   امپورٹڈ حکمرانوں کے دن گنے  جا چکے ہیں،عاطف چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما اور پی پی 148 سے متوقع امیدوار عاطف احمد چودھری نے کہا ہے کہ جلیں،قیدیں،لاٹھیاں اور آنسو گیس سیاسی کارکنوں کے لیے ایک اعزاز اور فخر کی بات ہوتی ہیں کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ شاید عمران خان کے ورکرز جیلیں نہیں کاٹ سکتے مگر مجھ سمیت ہر کارکن نے بہادری کے ساتھ جیلیں کاٹی ہیں مجھے دو روز قبل رہائی ملی ہے میرے ساتھ حلقہ کے لوگوں نے بھی گرفتاریاں دیں اور ثابت کیا کہ وہ عمران کے سچے سپاہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ان کو جانا ہی پڑے گا۔
اور یہ عوامی موڈ کو دیکھتے ہوے خود عمران خان کے آگے ہاتھ جوڑیں گے اور ان سے خود درخواست کریں گے کہ آپ ہماری جگہ پر وزیر اعظم بن جاو اگر یہ لوگ سازش نہ کرتے تو آج عمران کی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر بھی ترقی کی منازل طے کررہا ہوتا۔