ڈیڈ لاک کی بڑی وجہ عمران خان ، بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے، قمر زمان کائرہ

ڈیڈ لاک کی بڑی وجہ عمران خان ، بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے، قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانےٹرنگ ڈےسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں ایک ہی دفعہ الیکشن ہونے چاہیئں، شرائط نہ رکھی جائیں بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام "نقطہ نظر" میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ ڈیڈ لاک کی بڑی وجہ عمران خان ہے، پیپلز پارٹی کور کمیٹی میں ڈائیلاگ کا مشورہ دیا گیا، یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حالات خراب ہو رہے ہیں، حل نکالنا ہو گا، ہیجان اور غصے میں کیے گئے فیصلے بہتر نہیں ہوتے۔
قمر زمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -