بہبود آبادی کی جاری اے ڈی پی سکیموں کا جائزہ اجلاس
لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی کی جاری اے ڈی پی سکیموں کا جائزہ اجلاس محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب میں ہوا۔ سیکرٹری بہبود آبادی سلمان اعجاز نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو سکیموں پر ورکنگ اور استعمال شدہ فنڈز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کی نئی ADP سکیموں کی منظوری بھی دی گئی۔ اس موقع پر پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی اعلیٰ خدمات اور دائرہ کار کو وسیع کرنے کیلئے تقریباً 09 نئی سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) اسکیمیں تجویز کی گئیں۔ نئی تجویز شدہ سکیموں میں سروس ڈیلیوری آؤٹ لیٹس (ایس ڈی اوز) پر ڈیٹا کی ڈیجیٹلائزیشن، مسنگ سہولیات کی فراہمی، خاندانی منصوبہ بندی کے لیے امام اور خطیب کی شمولیت کو بڑھانا اور ڈی پی ڈبلیو او کمپلیکسز کی تعمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔ سیکرٹری پاپولیشن سلمان اعجاز نے اجلاس کے شرکاء کو تمام سکیموں کے بارے میں اہداف اور ٹائم لائنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی ثمن رائے، ایڈیشنل سیکرٹری جناب طلحہ، پی پی آئی ایف ٹیم اور پی اینڈ ڈی بورڈ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔