شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، گاڑی، موٹر سائیکلوں سے محروم
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں نے پولیس کے دعووں کی قلعی کھول دی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی درجنوں وارداتیں رپورٹ ہوئیں تفصیلات کے مطابق غازی آبادکے علاقے میں چور تالے توڑ کر عمران کی دکان سے 7لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون ،فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو عارف کے گھر سے گن پوائنٹ پر 16لاکھ 8ہزار مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے وحدت کالونی سے ڈاکو مجیب سے 70ہزار روپے و موبائل فون، گلسن راوی سے ڈاکو میاں سرفراز سے2 لاکھ روپے و موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکو گن پوائنٹ پر فیاض بھٹی 67سو روپے و موبائل فون، رنگ محل کے علاقے میں ڈاکو توصیف اکرم 2 لاکھ روپے موبائل فون، سندرسے ڈاکو عامر مسیح سے 3 ہزار روپے و موبائل فون، شالیمارمیں ڈاکواسامہ سے 11 ہزار اور موبائل فون، مانگا منڈی سے ڈاکو انیق سے 60 ہزار اور موبائل فون، کوٹ لکھپت سے ڈاکو اسلم سے 50ہزار روپے و طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے جبکہ گرین ٹاؤن سے گاڑی باغبانپورہ،کاہنہ، ساندہ، شاہدرہ،جنوبی چھاؤنی، ماڈل ٹاؤن، کاہنہ، اسلام پورہ، غازی آباد، راوی روڈ، ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔