کچہ آپریشن کا پانچواں روز ، عسکریت پسندوں کی موجودگی کا انکشاف ، پولیس کا گھیرا تنگ 

کچہ آپریشن کا پانچواں روز ، عسکریت پسندوں کی موجودگی کا انکشاف ، پولیس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)آئی جی پنجاب پولیس کی زیر قیادت کچہ کریمینلز کے خلاف شروع ہونے والا پولیس کا گرینڈ آپریشن پانچویں روز میں داخل ہو گیا پولیس جدید اسلحہ، بکتر بند گاڑیوں اور ٹیکنالوجی(بقیہ نمبر1صفحہ6پر )
 سے لیس کچہ میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے جس میں گزشتہ پانچ روز کے دوران کچہ میں موجود خطرناک مجرمان سے وقفے وقفے سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلہ میں تین ڈاکو اپنے انجام کو پہنچے، چھ گرفتار ہوئے جن سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا اور اس دوران پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل پہلے روز کی فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہوا تھا صحت یابی کی جانب گامزن ہے، کچہ آپریش کے دوران کچہ میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کا انکشاف ہوا جس پر کچہ آپریشن کمانڈ کرتے ہوئے ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا ہے کہ پولیس نے ہیٹ میپ کے مطابق مشکوک علاقوں کا گھیرا کرتے ہوئے پوزشینیں سنبھال لی ہیں، جبکہ آپریشن کو منطقعی انجام تک پہنچانے کے لیے پولیس فورس کے تازہ دم دستے اور مزید بکتر بند گاڑیاں آپریشن ایریا میں پہنچ چکی ہیں اور جلد ملک دشمن خطر ناک عسکریت پسند و کچہ کریمینلز کا صفایا کرتے ہوئے آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوگا جس سے علاقہ میں پولیس کی موجودگی کو بڑھاتے ہوئے دیرپا امن کا تسلسل برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ پولیس فورس کچہ میں پیش قدمی اور سرچ آپریشن کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے اور مبینہ نوگو ایریا سمجھے جانے والے علاقوں میں قانونی کی حاکمیت قائم ہو رہی ہے، اس آپریشن کو منطقعی انجام تک پہنچاکر عوام و کو ان علاقوں میں امن و سکون کا تحفہ دیا جائے گا جس سے علاقہ اور عوام الناس پرامن طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ 

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں کچہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے شروع ہو نے والاپولیس آپریشن پانچویں دن میں داخل ہو چکا ہے(بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
 پولیس کی کچہ میں پیش قدمی تسلسل سے جاری ہے ایڈیشنل آئی جی سا¶تھ پنجاب مقصودالحسن نے آر پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن(ر) سجاد حسن خان کے ہمراہ راجن پور کچہ میں جاری آپریشن ایریا کا دورہ کرتے ہوئے پولیس کی جاری کارروائیوں، کارکردگی اور مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور مہر ناصر سیال نے انہیں بریفنگ دی۔ کچہ کے اندرون علاقوں میں پیش قدمی کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے اایڈیشنل آئی جی اور آر پی او کی زیر کمانڈ راجن پور پولیس کی بھاری نفری کچہ مورو اور کچہ جمال میں داخل ہوئی جہاں ڈاکو¶ں سے شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد کچہ مورو، کچہ جمال اور اس سے ملحقہ سینکڑوں ایکٹر اراضی کو جرائم پیشہ عناصر سے خالی کروا کر قانون کی رٹ قائم کردی گئی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر سے خالی کروائے گئے علاقوں میں مجرمان کی کمین گاہیں مسمار کرنے کے ساتھ انہیں نذر آتش کر دیا ہے تاکہ پھر کبھی یہ آباد نہ ہو سکیں ایڈیشنل آئی جی اور آر پی او نے پولیس جوانوں کے بلند مورال اور پانچ دن میں کچہ کے کافی ایریا کو کلیئر کروانے پر فورس کو شاباش دی اور کچہ آپریشن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اہلکاران کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات سے نوازا اس موقع پر آر پی او سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ پولیس کا یہ آپریشن کچہ کے تمام ایریا کو جرائم پیشہ عناصر سے کلیئر کروانے تک جاری رہے گا اس آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے جدید ٹیکنیکل ذرائع اور تمام سکیورٹی ایجنسیز کی معاونت سے بنائے گے ہیٹ میپ کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں۔ آپریشن میں جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں اورپولیس کوسی ٹی ڈی، سپیشل برانچ سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے ایڈیشنل آئی جی سا¶تھ پنجاب مقصود الحسن کا کہنا تھا کہ کچہ آپریشن میں سندھ پولیس کے ساتھ بروقت انٹیلی جنس شیئرنگ اور معلومات کا تبادلہ کرکے کچہ کریمنلز کے تمام تر راستے مسدود کردئیے گئے ہیں نو گو ایریا سمجھے جانے والے علاقوں میں اب ریاست کی رٹ مضبوط تر ہونے لگی ہے کچہ میں ریاست و قانون کی رٹ کو بحال کرکے کچہ کو ملک دشمن عناصر سے مکمل پاک کریں گے۔