مغلپورہ‘ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر) مغلپورہ کے علاقے میں انڈر پاس کے قریب ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیکر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ذرائع کے مطابق 30 سالہ محمد ذیشان موٹرسائیکل پربیجنگ انڈر پاس سے گزررہا تھا کہ ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ذیشان کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیکر سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ نے پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے۔