گندم خریداری کا ہدف جلد حاصل کیا جائے،کمشنر ملتان

گندم خریداری کا ہدف جلد حاصل کیا جائے،کمشنر ملتان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت گندم خریداری مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن میں گندم خریداری مہم کا 6 لاکھ51ہزار کا ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے۔مقررہ (بقیہ نمبر6صفحہ6پر )
ہدف جلد از جلد حاصل کیا جائے۔گندم خریداری مراکز پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ گندم سمگلنگ مافیا کی سرکوبی کیلئے چیک پوائنٹس بڑھائی جائیں۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہد کھوکھر نے بتایا کہ ڈویژن کے 48 گندم خریداری مراکز پر گندم خریداری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔اب تک 18لاکھ64ہزار6سو60 بوری باردانہ تقسیم کیا جاچکا ہے۔ ڈویزن میں 68128 میٹرک ٹن گندم خریدی جاچکی ہے۔گندم سمگلنگ مافیا کیخلاف 83 چھاپے مارے گئے۔ ابتک گندم سمگلنگ میں ملوث 74 گاڑیوں کو تھانے میں بند کروایا گیا۔1632 میٹرک ٹن گندم قبضے میں لیکر گندم خریداری مراکز پر جمع کرواءگئ۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے واسا دفتر کا دورہ کیا اور واسا کی جاری، نئی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ لی۔کمشنر عامر خٹک نے واسا کو پیٹرول کھپت کا ریکارڈ، جانچ بارے کمیٹی اور گاڑیوں کی مرمت بارے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ سے گاڑیوں کی مرمت کروانے بارے رابطہ کیا جائے اور ایک سمری تیار کی جائے۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ شہر میں سب سے زیادہ پریشانی شہریوں کو واسا سے ہے، زیادہ شکایات واسا سے متعلق موصول ہوتی ہیں جن میں سکیمیں بروقت مکمل نا ہونے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔سکیمیں نامکمل چھورنے یا ناقص میٹریل استعمال کرنے سے مسائل بڑھ رہے۔انہوں نے کہا سکیموں کا پی سی ون بناتے وقت شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھیں۔جہاں کھدائی کر رہے، وہاں کم از کم چھڑکاﺅ کریں تاکہ آلودگی نا ہو۔ سکیموں لوگوں کی سہولت کیلئے ہوتی ہیں۔کئی کئی سال زیر التوا سکیموں سے شہریوں کے کاروبار،طرز رہائش پر منفی اثرات پڑے ہیںکمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے واسا کے معاملات درستگی کیلئے مختلف امور پر کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کردیں۔انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل سے ادارے کو غیر ضروری مالی بوجھ سے نجات ملے گی۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر ایم ڈی واسا چوہدری نے پیٹرول کی کھپت،لاگ بک چیکنگ، پیٹرول کی اجازت بارے کمیٹی تشکیل کردی۔ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کی سربراہی میں کمیٹی پیٹرول کی کھپت کی پرتال کرے گی۔ کسی کو بھی غیر ضروری پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔