نیا تعلیمی سال، درسی کتب کی عدم دستیابی، ہزاروں طلباءکا تعلیمی نقصان
راجن پور (تحصیل رپورٹر)نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے لیکن ہزاروں طلبا درسی کتب سے محروم ہیں حکومت پنجاب (بقیہ نمبر8صفحہ6پر )
کی طرف سے ضلع بھر میں 40 فیصد درسی کتب کی فراہمی کی گئی ہے درسی کتب نہ ملنے سے ہزاروں طلبا کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے بتایا جاتا ہے کہ ضلع بھر کے اسکولوں میں طلبہ کو نصاب کی چند ایک درسی کتب فراہم کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ جیسے ہی کتابیں آئیں گی طلبا کو فراہم کر دی جائیں گے ضلع بھر میں جماعت اول سے لیکر دہم جماعت تک طلبا طالبات کو مکمل طور پر درسی کتب فراہم نہ کی گئی ہیں اور کتب کی ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے نیا تعلیمی سال یہ کام اپریل سے شروع ہو چکا ہے نئی کلاسز میں طلبہ کو پرموٹ کیا گیا ہے اور نئے داخلے بھی ہو رہے ہیں لیکن طلوع درسی کتب کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں طلبا کے والدین بھی پریشان ہیں طلبہ کے والدین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ درسی کتب کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنائیں ہے تاکہ بچے اپنے نئے تعلیمی سال میں اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکے۔