جن معاشروں میں کتب بینی کو فروغ ملا وہاں بہترین قومیں تیار ہوئیں،خواجہ مظہر صدیقی 

جن معاشروں میں کتب بینی کو فروغ ملا وہاں بہترین قومیں تیار ہوئیں،خواجہ مظہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز پورٹر) کتابیں زندہ معاشروں میں انقلاب پیدا کرتی ہیں۔ کتاب انسان کی بہت بڑی رفیق ہے۔ ارتقا (بقیہ نمبر7صفحہ6پر )
آرگنائزیشن کے منفرد سلسلے بک ریویو سیشن سے کتب بینی کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار محمد یوسف جوائنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر نے ارتقا بک ریڈنگ فورم کے زیر اہتمام بک ریویو سیشن میں معروف مصنف پالو کوہلو کی کتاب الکیمسٹ کے بک ریویو کے دوران کیا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر بابر علی نے کہ جبکہ مہمانان خصوصی میں ماہر تعلیم خواجہ مظہر الحق اور پروفیسر اعظم علی شامل تھے۔ڈائریکٹر ارتقا خواجہ مظہر صدیقی نے کہا جن معاشروں میں کتب بینی کو فروغ ملا وہاں بہترین قومیں تیار ہوئیں۔ بک ریویو سیشن کا انعقاد ورچوئل یونیورسٹی ملتان کیمپس میں کیا گیا تھا۔ جس میں شائقین کتب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خواجہ مظہر الحق اور پروفیسر اعظم علی نے اس مفید سلسلے کو سراہا اور کہا کہ وطن عزیز میں کتب بینی کے فروغ کے لیے حکومت اور پرائیویٹ سطح پر سنجیدگی کے ساتھ کوشش جاری رہنی چاہیے۔دیگر مقررین میں وقار طیب، صائمہ علی اور فاروق ملک شامل تھے۔ محمد یوسف نے بک ریویو کے دوران بتایا کہ الکیمسٹ کا دنیا کی پینسٹھ زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔یہ امید اور خواب کی کتاب ہے۔ ایک بچے کی خزانے کی تلاش میں نکلنے کی کہانی ہے۔ اسے طویل سفر کے بعد خزانہ اپنے گھر کے قریب سے ملا جہاں سے اس نے سفر شروع کیا تھا۔بک ریویو سیشن میں نقابت کے فرائض مریم غازی نے خوبصورتی سے نبھائے۔ تقریب کے آخر میں تمام شرکا کو کتاب الکیمسٹ تحفے میں دی گئی۔