چینی کی95روپے فی کلو فراہمی یقینی بنانے کے احکامات پر شہری خوش
بہاولپور،سمہ سٹہ (بیورو رپورٹ ،ڈسٹرکٹ بیورو،نامہ نگار) وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ہدایت پر شوگر ملوں کا چینی غریب عام عوام کے لیے 95روپے فی کلو فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ خوش آئندقرار ۔ تفصیل کے مطابق سماجی و عوامی حلقوں میں شامل رانا محمد افضل، (بقیہ نمبر11صفحہ6پر )
رانا محمد سلیم، محمد عرفان جوئیہ، ملک محمد حنیف خان، حاجی سراج احمد آرائیں، سید نسیم عباس بخاری، سید حفیظ الرحمن بخاری، ملک اعجاز احمد آرائیں، تابندہ جبیں چوہان، محمد خالد چوہان، محمد اقبال خان عباسی، ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر عبدالستار، مراد ناصر و دیگر نے پنجاب میں شوگرملوں کی جانب سے غریب عام عوام کے لیے چینی مارکیٹ میں 95روپے فی کلو کی فروختگی کو یقینی بنانے کے فیصلے کو نہایت ہی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سنجیدگی کے ساتھ غریب عوام کے لیے سستی چینی کی فراہمی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ شوگرملوں کے تعاون سے اٹھائے جانے والے اقدام کو خوب سہراتے ہیں اس اقدام سے ماہ مقدس میں ناجائز منافع خوروں اور چینی کے سٹے بازعناصرکی حوصلہ شکنی ہوگی کیونکہ اس وقت بازار میں منافع خور چینی 125 سے 130 روپے فی کلو فروخت کرکے غریب کی جیب پر ناجائز منافع خور مافیا ڈاکہ مار رہا ہے لیکن اب اس اقدام سے اس مافیا کے لیے ایسا کرنا ناممکن ہوجائے گا اس اقدام کا کریڈٹ تینوں متعلقہ حکام وفاقی حکومت، صوبائی پنجاب حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کو جاتا ہے جنہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ نے پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین چوہدری محمد ذکااشرف اور ان کی ٹیم سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دفتر لاہور میں کامیاب مذاکرات کئے جس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی معاونت وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبائی سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو نے کی مزید براںاس اجلاس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کی تمام شوگر ملیں حکومت کے ساتھ مل کر نا جائز منا فع خوری اور چینی کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے اپنا مکمل تعاون فر اہم کریں گی اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ اور صوبائی سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین چوہدری محمد ذکااشرف اور ان کے رفقاکا حکومت کے ساتھ مل کر عوام الناس کو سستی چینی کی فراہمی پر مکمل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اس لیے اس کا میاب اجلاس میں تینوں حکام وفاقی و صوبائی حکومتوں اور شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے عوام دوست اقدام کو سماجی و عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا۔