این ایس بی فنڈز میں خوردبرد، سکول ہیڈ ماسٹر پر کرپشن ثابت،انکوائری رپورٹ سی ای او ایجوکیشن کو بھجوادی گئی

این ایس بی فنڈز میں خوردبرد، سکول ہیڈ ماسٹر پر کرپشن ثابت،انکوائری رپورٹ سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجن پور،جام پور(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)گورنمنٹ ایلمنٹری سکول رمضان کھر راجن پور کے ہیڈماسٹر پر این ایس بی فنڈز میں دولاکھ روپے سے زاہد کی کرپشن ثابت۔ انکوری کمیٹی نے ملازمت سے فارغ اور جبری ریٹائرمنٹ کرنے کی رپورٹ سی ای او ایجوکیشن(بقیہ نمبر34صفحہ6پر )
 راجن پور کو پیش کر دی۔ سی ای او ایجوکیشن راجن پور نے انکوری کمیٹی کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے مزکورہ ہیڈماسٹر اختر حسین عاجز کو ملازمت سے فارغ کرنے کے لیے پندرہ اپریل کو صبح دس بجے دفتر بلا لیا۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول رمضان کھر کے ہیڈماسٹر اختر حسین عاجز جوکہ محکمہ تعلیم میں کرپشن میں شہرت رکھتا ہے نے مبینہ طور پر این ایس بی فنڈز سے چھ لاکھ روپے نکلوائے۔ این ایس بی فنڈز کے کوچیرپرسن ایران میں موجود ہونے پر مزکورہ ہیڈماسٹر نے جعلی دستخط سے رقم نکلواکرکے فرضی خرچ ظائر کیا گیا۔شہری کی درخواست پر سی ای او ایجوکیشن راجن پور نے سنیئر ہیڈماسٹر وسابق ڈپٹی ڈی ای او چوہدری محمد نواز۔ وہیڈماسٹر عامر سکھیرا پر مشتمل انکوری کمیٹی قائم کرکے معاملہ کی تحقیق کا حکم دیا۔ انکوری کمیٹی کو معاملہ کی تحقیق کی جس میں فرضی بل شامل کیے گئے اور مزکورہ ہیڈماسٹر اختر حسین عاجز ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انکوری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مبلغ172271روپے کی کرپشن ثابت ہوگئی۔اور انکوری کمیٹی سے مس کنڈیکٹ رویہ اختیار کرتے ہوئے ہیڈماسٹر کی طرف کوئی تسلی بخش ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن راجن پور نے انکوری افسران کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے مزکورہ ہیڈماسٹر اختر حسین عاجز کو نوکری سے فارغ اور کرپشن کی رقم قومی خزانہ میں جمع کرانے اور جبری ریٹائرمنٹ کرتے ہوئے اخری موقع سماعت دیتے ہوئے مورخہ پندرہ اپریل کو صبح دس بجے دفتر میں طلب کر لیا ہے۔کرپشن میں ملوث ہیڈماسٹر اختر حسین عاجز نے بچاو کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔ دوسری طرف سماجی رہنما وتعلیمی حلقوں نے کرپشن میں ملوث ہیڈماسٹر کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے سی ای اوایجوکیشن شعبہ تعلیم کے تقدس کو بحال کرتے ہوئے محکمہ سے کالی بھیڑوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔کرپشن میں ملوث ہیڈماسٹر سے موقف کے لے رابطہ کیا تو موبائل بند پایاگیا،،،