پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر دو امیدواروں رائے منصب ، سعد کانجو کی اپیلیں منظور 

پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر دو امیدواروں رائے منصب ، سعد کانجو کی اپیلیں منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(خصو صی پورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی نے پنجاب اسمبلی کی نشستوں(بقیہ نمبر30صفحہ6پر )
 پر دو امیدواروں رائے منصب علی اور سعد کانجو کی اپیلیں منظور کرنے کا حکم دیا ہے ۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر نے کونسل رانا انور علی کے ذریعے دلائل پیش کئے جس میں موقف اختیار کیا کہ نادھندہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، واجبات کلیئر ہیں درخواست گزار نا دہندہ نہیں ہیں ،ہائیکورٹ ملتان بینچ نے الیکشن کمیشن اور اسٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کی تھی۔پی پی 219 سے رائے منصب علی نے الیکشن پٹیشن دائر کر رکھی ہے، لودھراں سے سعد کانجو نے الیکشن پٹیشن دائر کی تھی