ملتان میں چور، ڈاکو سرگرم، شہری لاکھوں کی نقدی سے محروم
ملتان(وقائع نگار)پولیس تھانہ قادرپورراں کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو عارف کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر 13 لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرارپولیس تھانہ بہادین زکریا کے علاقے میں(بقیہ نمبر40صفحہ6پر )
دو مسلح ڈاکو نے غلام عباس سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو نے خلیل احمد سے اسلحہ کے زور پر دو موبائل اور 37ہزار روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے ذوالقرنین سے ایک لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے مسلح ڈاکو نے شہزاد سے اسلحہ کے زور پر موبائل موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے عبدالغفار سے تین موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے اکرم کے کارگو گودام سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں اویس پولیس تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں ظہور اور پولیس تھانہ الپہ کےعلاقے میں غلام عباس کے گھروں سے سات لاکھ روپے مالیت کے جانوروں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے وقاص کے گھر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی چوری کر لئے پولیس تھانہ قطب پور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے کاشف کے گھر سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا