معیشت ٹھیک نہیں، حکومت اخراجات کم کرے، شیخ احسن رشید 

معیشت ٹھیک نہیں، حکومت اخراجات کم کرے، شیخ احسن رشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز رپورٹر ) ممتاز صنعت کار ‘ شمع بناسپتی اور وز واش بنانے والے ادارے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوسکتی جب تک ہماری آمدنی اخراجات سے زیادہ ہوگی اور اس کے ساتھ کچھ پیسوں کی بچت بھی ہو کیونکہ اگر بچت ہوگی تو وہی پیسہ ہم پچھلے لئے ہوئے قرضوں کی مد میں ادا کرسکتے ہیں۔ اس لئے حکومت کو چاہئے کہ اخراجات کو کم سے کم کرے غیر پیداواری کاموں پر پیسوں کا ضیاع (بقیہ نمبر41صفحہ6پر )
ختم کرنا ہوگا۔ شیخ احسن رشید کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ حکومت کو کیش آف مینجمنٹ کرنے کی ضرورت ہے۔جتنے بھی کاروباری ادارے ہیں ان کے ایگزیکٹوز کا آدھے سے زیادہ کام کیش آف مینجمنٹ کا ہوتا ہے۔ ایگزیکٹو کا کام یہی ہوتا ہے کہ پیسہ کہاں سے آرہا ‘ کہاں جارہا اور کہاں خرچ ہورہا ہے۔ اسی طرح ملک کے وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو بھی کیش آف مینجمنٹ کرنی چاہئے۔ امریکہ کو دیکھ ہی لیں کہ چار ہزار رب ڈالر کا مقروض ہے لیکن ان کی معیشت اب بھی آگے ہے۔ دنیا پر حکمرانی کررہے ہیںاس کی وجہ کیش آف مینجمنٹ ہے ۔ ان کو ایک ایک ڈالر کا علم ہے کہ کس ملک میں کتنے ڈالر ہیں ۔اسی وجہ سے امریکہ کامیاب ہے۔