اپنی مدد آپ ،میپکو انجینئرز نے 2 خراب پاورٹرانسفارمرز قابل استعمال بناکر کمپنی کے 6کروڑروپے بچالئے
ملتان(نیوز پورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے مختلف شعبوں کے انجینئرز نے اپنی مدد آپکے تحت 2خراب (بقیہ نمبر26صفحہ6پر )
پاورٹرانسفارمرز قابل استعمال بناکر کمپنی کے 6کروڑروپے بچالئے۔ 35ہزار لیٹرٹرانسفارمرز آئل بھی ری کلیمیشن ورکشاپ کودیدیا۔سی ای او میپکو کی شعبہ جی ایس او ساہیوال اورشعبہ جی ایس سی کی ٹیموں کو شاباش۔سپریٹنڈنگ انجینئر جی ایس او ساہیوال سرکل سیدجواد منصور نے کہا ہے کہ 132KVبونگاحیات گرڈاسٹیشن میں رکھے اضافی20/26ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر کی خرابی کو جی ایس او ساہیوال سرکل کی ٹیم نے چیکنگ کرکے ٹھیک کیا۔ پاورٹرانسفارمر مرمت کرنے کے بعد ٹیسٹنگ پر لگایاگیا اور بعدازمرمت کرکے قابل استعمال بنا دیا گیا۔شعبہ جی ایس سی کی ٹیم نے رمضان المبارک اور موسم گرما میں صارفین کو مزید بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور اوورلوڈنگ کی شکایات کے خاتمہ کے لئے ٹرانسفارمر مرمت کرنے کے بعد این ٹی ڈی سی کے 220KVوہاڑی گرڈاسٹیشن میں نصب کیا۔ اس موقع پر ایکسین ایس ایس اینڈ ٹی وہاڑی ڈویژن شیراز غفور، ایکسین جی ایس سی خالد جوئیہ، ایکسین رانا سیف اللہ کلیم، لائن سپریٹنڈنٹ رانا محمد انور اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ جبکہ 132KVہوتہ گرڈاسٹیشن میں رکھے خراب 20/26ایم وی اے کے اضافی پاورٹرانسفارمر کو مرمت کرکے قابل استعمال بنایاگیا۔ یہ پاور ٹرانسفارمر خانیوال سرکل کے زیر انتظام نئے بننے والے 132KVموسی ورک گرڈاسٹیشن میں نصب کیاجائیگا۔ دونوں پاورٹرانسفارمرز مینوفیکچررز کمپنی سے مرمت کروانے پر تقریبا49ملین روپے کے اخراجات آنے تھے جسکی بچت کرکے کمپنی کو فائدہ پہنچایاگیاہے جبکہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی مرمت کے لئے تقریبا35ہزارلیٹرٹرانسفارمرز آئل بھی استعمال کرنے کے لئے میپکو کی ٹرانسفارمرزری کلیمیشن ورکشاپ کے حوالے کیا جسکی مالیت ایک کروڑ5لاکھ روپے ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر نے ایس ای جی ایس او ساہیوال سرکل سید جواد منصور، پراجیکٹ ڈائریکٹرجی ایس سی فرحان شبیرملک اور ان کی ٹیم کو شاباش د ی ہے