کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں گندم سمگلنگ میںملوث 6 ڈالے پکڑے گئے
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک کی ہدایت پر گندم سمگلروں کے خلاف انتظامی افسران کی کارروائیاں جاری ہیں پولیٹیکل اسسٹنٹ مشتاق احمد ٹوانہ نے کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں گندم سمگلنگ میںملوث چھ ڈالوں کو پکڑ(بقیہ نمبر21صفحہ6پر )
لیا ان ڈالوں پر لوڈ گندم موسی خیل روڈ سے بلوچستان سمگل کی جا رہی تھی پولیٹیکل اسسٹنٹ مشتاق احمد ٹوانہ کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں سے گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے سمگلرو ں کو موقع پر پکڑ کر ان کے خلاف ایکشن بھی لیا جا رہاہے۔