محکمہ لیٹریسی وہاڑی ،300 نان فارمل 311بیکس ایجوکیشن کمیونٹی سکولز قائم
وہاڑی (نامہ نگار ) محکمہ لیٹریسی وہاڑی کے زیر اہتمام 300 نان فارمل(بقیہ نمبر50صفحہ6پر )
311 بیکس ایجوکیشن کمیونٹی سکولز قائم ہیں جن کی ٹیچرز کی تنخواہ مہنگائی کے اس ظالمانہ دور میں بھی 12500روپے فی ٹیچرز ہے لیکن بد قسمتی سے بیکس ٹیچرز کو جون 2021کے بعد تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جن کی اب تک 21ماہ کی تنخواہیں محکمہ کے ذمہ واجب الادا ہیں حالانکہ بیکس ٹیچرز کی تنخواہوں کا بجٹ بھی دسمبر میں حکومت پنجاب نے جاری کرد یا ہے لیکن ڈی ای او لیٹریسی ماجد اقبال کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع نہیں کیاگیا جبکہ ٹیچرز روزانہ بھاری کرائے ادا کر کے دفتروں کے چکر لگا رہی ہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی جس پر سیاسی و سماجی شخصیات ایم سرور چوہدری، پی ٹی آئی رہنما زاہد اقبال چوہدری، سابق صدربار ایسوسی ایشن بابر منظور دوگل، چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب یوسف،اے ڈی صابر اور محمد مختار سیف نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ حکومت پنجاب فوری طور پر ان ٹیچرز کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں