ای سی سی ، ای رکشہ اور بائیکس کی منظوری، نوجوانوں کو 5لاکھ تک بلا سود قرض دیا جائیگا

  ای سی سی ، ای رکشہ اور بائیکس کی منظوری، نوجوانوں کو 5لاکھ تک بلا سود قرض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس ایم پنجاب زون کے رمضان المبارک سے عیدالفطر تک 20ہزار میٹرک ٹن چینی 95روپے فی کلو کے حساب سے عوام کوفراہم کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے جبکہ نوجوانوں کیلئے ای رکشہ اور بائیکس کی منظوری بھی دیدی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں وزارت صنعت و پیداوار کی ای بائیکس اور رکشہ کی عوام کو فراہمی کی سمری پیش کی گئی۔ای سی سی نے ای رکشہ اور بائیکس کی منظوری دے دی۔ای بائیکس اور رکشہ وزیراعظم کے یوتھ بزنس اور ایگریکلچرل لون سکیم کے تحت دئیے جائینگے اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ٹائر ون کے تحت پانچ لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض دیا جائیگا۔قرض تین سال کیلئے دیا جائیگا،وزارت تجارت کی کسٹم اسٹیشن انگوراڈا کو ایکسپورٹ روٹ ڈکلیئر کرنے کی سمری کو منظور کرلیا گیا، انگور اڈا کو افغانستان اور سینٹرل ایشیا کیلئے ایکسپورٹ لینڈ بنانے کی منظوری دے دیدی گئی ہے، وزارت ایوی ایشن کی سمری پر حکومت نے پی آئی اے سی ایل کیلئے 15ارب روپیکی  گارنٹی بڑھانے کی بھی منظوری دے دی۔وزارت ہاؤسنگ کے لئے 261ملین روپے کی منظوری جبکہ وزارت قومی صحت کیلئے 142.5ملین روپے کی بھی منظوری دی گئی ہے،وزارت خارجہ کیلئے 22ملین روپے جبکہ وزارت ہاوسنگ کے رہائشی منصوبوں کی مرمتی اور تزئین وآرائش کیلئے 250ملین روپے کی گرانٹ بھی منظور کرلی ہے۔
ای سی سی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -