سٹیٹ بینک کا آج 50 روپے مالیت کا سکہ جاری کرنے کا اعلان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 اپریل 1973 کو منظور کئے گئے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پچاس روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت وفاقی حکومت نے دے دی ہے۔اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کہ 2023 ا?ئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے 50 روپے کا یادگاری سکہ 14 اپریل کو اسٹیٹ بینک کے تمام ایکسچینج کاؤنٹرز اور فیلڈ آفیسوں کے ذریعے جاری کردیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 ملی میٹر سکے کا وزن 13.5 گرام جبکہ سکہ تانبے اور نکل کا مرکب ہے۔ سکے کے رخ پر ہلالی چاند، پانچ نوکوں والا ستارہ نقش ہے۔سکے کی پشت پر انگریزی اسکرپٹ میں آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عنوان سے کتاب کی تصویر ہے اور گولڈن جوبلی کی مدت 1973 سے 2023 درج ہے۔اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ 10 اپریل 1973 کو قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا آئین ہماری لیے اعلیٰ ترین دستاویز ہے جو سیاسی اور ثقافتی سسٹمز کیلئے ہماری رہنمائی کرتا ہے اور یہی آئین ریاست اور شہریوں کیلئے حدود کا تعین کرتے ہوئے پاکستان کے ہر شہری کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
سکہ