پاکستان معاشی تباہی کے اثرات  سے نکل رہا ہے، مریم اورنگزیب

  پاکستان معاشی تباہی کے اثرات  سے نکل رہا ہے، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی تباہی کے اثرات سے نکل رہا ہے۔،اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی توآئی ایم ایف پروگرام عمران حکومت کی وعدہ خلافی کی وجہ سے معطل تھا،انہوں نے کہا کہ اپریل 2022میں ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، سابق حکومت نے جاتے جاتے خزانے کیلئے ناقابل برداشت فیول سبسڈی دی،مریم اورنگزیب کے مطابق اس کی وجہ سے قوم کو 100ارب روپے ماہانہ خسارہ برداشت کرنا پڑا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہماری امپورٹس 80ارب اور برآمدات 31ارب ڈالر تھیں، سابق حکومت تاریخ کاسب سے بڑا 49ارب ڈالر تجارتی خسارہ اور 17.5ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دے کر گئی۔،وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سال میں ہر سال ریکارڈ بجٹ خسارہ ہوتا رہا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، ہم نے کسی صحافی کیخلاف انتقامی رویہ نہیں رکھا، وزارت اطلاعات و نشریات صحافیوں، میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبودکیلئے ا قد ا ما ت کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جھنگ پریس کلب و جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں کیا۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب میں مزید کہا 4 سال میں صحافیوں کیساتھ روا زیادتیوں کا ایک سال میں ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ وفاقی وزیر نے کہاحکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، ماضی کی حکومت نے صحافیوں پر بیشمار اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہم نے کسی صحافی کیخلاف انتقامی رویہ نہیں رکھا، وزارت اطلاعات و نشریات صحافیوں، میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبودکیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاصحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے کیلئے وزارت اطلاعات نے ٹریننگ پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا چار سال کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے جہاں پروگرام، کالم اور چینل بند کئے جاتے تھے۔ امید ہے جھنگ پریس کلب کی نو منتخب قیادت مقامی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔قبل ازیں وزیر اطلاعات نے جھنگ پریس کلب کے صدرلیاقت علی انجم،سیکرٹری خرم سعید سمیت 11رکنی باڈی سے حلف لیا۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -