ایکسائز انٹیلیجنس بیورو اور تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی دو بڑی کامیاب کاروائیاں
مردان (بیورورپورٹ)ایکسائز انٹیلیجنس بیورو اور تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دو بڑی کامیاب کاروائیاں کی ہیں پہلی کاروائی میں انسانی جسم میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور ایک انٹرنیشنل سمگلر کے جسم سے 51 عدد (314 گرام) آئس بھرے کیپسول خارج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسری کاروائی میں 12 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ان واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی جس کی روشنی میں نئے انکشافات بھی متوقع ہیں سیکرٹری محکمہ ایکسائز احسان اللہ اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ظفرالاسلام خٹک نے اس ضمن میں خصوصی احکامات جاری کئے ہیں جن کے مطابق منشیات فروشوں، ڈیلروں اور سہولت کاروں کے خلاف صوبہ بھر میں کامیاب کاروائیاں جاری ہیں ایکسائز فورس کی پہلی کاروائی میں پراونشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو ماجد خان کو اپنے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک انٹرنیشنل سمگلر انور خان ولد میرا جان ساکن کوکی خیل علی مسجد جمرود ضلع خیبر اپنے جسم کے اندر آئس بھرے کیپسول لیکر براستہ موٹروے اسلام آباد اور بعد ازاں عرب ملک بحرین سمگل کرنے کی کوشش کریگا اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول زاھد اقبال خان کے ساتھ کاروائی کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کے بعد سرکل آفیسر مردان سید نوید جمال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن محمد ریاض، سب انسپکٹر مردان سکواڈ شیر شاہ خان اور اے ایس آئی ارشاد خان نے اپنی چھاپہ مار ٹیم کو کاروائی کیلئے الرٹ کیا گیا ٹیم نے اطلاع کے مطابق مزکورہ سمگلر کو گول موٹر وے کے قریب ناکہ بندی میں کامیابی سے گرفتار کر لیا جس کے جسم سے مردان میڈیکل کمپلیکس میں 51 عدد (314 گرام) آئس بھرے کیپسول خارج کیئے گئے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش اور اسکی پشت پر کارفرما ڈیلروں و دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او مردان محمد ریاض کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کردیا گیا دوسری کامیاب کاروائی میں ایکسائز انٹیلیجنس انچارج ماجد خان کی زیر نگرانی سب انسپکٹر ناصر امیر نے اپنی چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع کے مطابق رشکئی انٹرچینج بطرف اسلام آباد و مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار نمبر LEI 1161 کو روکا تو دوران تلاشی اس کے خفیہ خانوں سے بارہ ہزار گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں ایس ایچ او محمد ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا درایں اثناء سیکرٹری محکمہ ایکسائز احسان اللہ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ظفر الاسلام خٹک اور ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول انجینئر ڈاکٹر عید بادشاہ نے ایکسائز فورس کی حالیہ کامیاب کاروائیوں کو سراہتے ہوئے متعلقہ جوانوں کو توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔