مردان،ضلعی انتظامیہ کی کارروائی،8 بچے چائلڈ پروٹیکیشن ایکٹ کے تحت حراست میں لئے گئے
مردان (بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے افطاری کے بعد چائلڈ پروٹیکیشن ایکٹ کے تخت کاروائی کرتے ہوئے 8بچوں کو حراست میں لے لیاڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد کی چائلڈ پروٹیکشن آفیسر عمیر خان کے ہمراہ مختلف چوکوں میں کم عمر نشہ آور بچوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر آٹھ بچوں کو حراست میں لے لیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے بچے صمدبانڈ، آئس سمیت دیگر نشہ دینے والی چیزوں میں ملوث تھے جن کو رنگے ہاتھوں حراست میں لیا گیا ہے۔اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حراست میں لے کے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن جج کے روبرو پیش کرکے مزید کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔