آر پی او مردان کے زیر صدارت امن وامان اور جرائم کے روک تھام کے حوالے سے اجلاس
مردان (بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد علی خان گنڈاپورکے زیر صدارت مردان ریجن میں امن و امان اور جرائم کے روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کااجلاس ریجنل پولیس آفس مردان میں منعقد ہوااجلاس میں ڈی پی او مردان نجیب الرحمان، ڈی پی او صوابی نجم الحسنین لیاقت، ڈی پی او نوشہرہ ناصر محمود، ڈی پی او چارسدہ محمد عارف،ڈی پی او مہمند محمد آیازاور مردان ریجن کے جملہ ایس پیز انوسٹی گیشن نے شرکت کی اجلاس میں ریجن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور ہوا ریجنل پولیس آفیسرمردان محمدعلی خان گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس آفسیران سے کہاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر ان ٹریس مقدمات کی تفتیش مکمل کی جائے۔چوری، ڈکیتی، راہزنی کی روک تھام کیلئے اپنی بھرپور توانائی بروئے کارلائی جائے منشیات اور اسلحہ نمائش،قبضہ مافیا، کارلفٹنگ اور قماربازوں کے خلاف حقیقی معنوں میں بلا تفریق کاروائیاں کرکے ان کا قلع قمع کریں انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کی تناظر میں اسنیپ چیکنگ، سپیشل ناکہ بندیوں، سرچ آپریشنز سمیت ہیومن انٹیلی جنس کو مزید فعال کیا جائے بریفنگ کی دوران ریجنل پولیس آفیسر کو بتایا گیا کہ رواں سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران مردان ریجن کے ضلعی پولیس نے چوری ڈکیتی و رہزنی میں ملوث 45 گینگز بے نقاب کیے جن سے وابستہ 123 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے چوری شدہ 13 عدد گاڑیاں، 48 موٹرسائکلز اور 38 لاکھ مالیت کے قیمتی موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کی گیں۔علاہ ازیں چوری وڈکیتی کے دوسرے واقعات میں ملوث 554 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 03 کروڑ 24 لاکھ مالیت کے چوری شدہ اشیاء اور نقعد رقم قبضہ پولیس کی گئی۔ اسطرح چوری شدہ 24 عدد گاڑیاں اور 45 موٹر سائکلزبھی برآمد کی گئی۔ علاوہ ازیں دوران اجلاس پولیس کو درپیش مسائل اور چیلنجز بھی زیر بحث آئے۔آر پی مردان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔