مردان پولیس کی چوروں کیخلاف کارروائی،  18 ملزمان گرفتار 

  مردان پولیس کی چوروں کیخلاف کارروائی،  18 ملزمان گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)پولیس نے سٹی سرکل میں موٹر سائیکل چوروں،موبائل سنیچر اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے  18 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری کے موٹر سائیکل،  قیمتی موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کردیئے۔تھانہ سٹی میں  ایس پی آپریشن روخانزیب خان نے ڈی ایس پی انعام جان خان،ایس ایچ او سٹی مقدم خان اور تھانہ سٹی عاشق خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دو درجن سے زائد چوری کی وارداتیں رپورٹ ہو ئیں جن کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے ڈپی او نجیب الرحمن نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے احکامات جاری کئے احکامات پر پولیس ٹیموں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ وارانہ تفتیش شروع کرکے 11 ملزمان تک رسائی حاصل کی اور   وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کیا۔جن کیقبضے چوری کے 17 موٹر سائیکلیں،لاکھوں روپے مالیت کے 32 عدد موبائل فونز،4 لاکھ 84 ہزار روپے اور وارداتوں میں ملزمان کے زہر استعمال 3 موٹر سائیکلیں اور چار عدد پستول برآمد کئے۔ایس پی آپریشن روخانزیب خان نے کہا کہ کے پی کے پولیس  محدود وسائل کے باوجود اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دے رہی ہے، ہوائی فائرنگ ایک قبیح عمل ہے جن کی روک تھام کے لئے چاند رات سے پہلے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔