محکمہ امور نوجوانان‘ تمام امور آنلائن کردیئے ہیں‘ حمید اللہ خٹک 

    محکمہ امور نوجوانان‘ تمام امور آنلائن کردیئے ہیں‘ حمید اللہ خٹک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ امور نوجوانان خیبرپختونخوا کا تمام ڈیٹا ہیومن ریسورسز، جوان مراکز، دفاتر کے ایڈریسز، ہاسٹلز، ترقیاتی منصوبوں سمیت آنلائن کر دیا گیا ہے جس سے محکمے کی موثر مانیٹرنگ صاف و شفاف طریقے سے عمل میں لایا جائے گا- ان خیالات کا اظہار محکمہ امور نوجوانان و سپورٹس کے ایڈیشنل سیکرٹری نے صوبے بھر کے یوتھ آفیسرز کے سالانہ جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر محکمہ امور نوجوانان عرفان علی خان سمیت 35 اضلاع کے ضلعی یوتھ آفیسرز نے شرکت کی۔ سیکرٹری محکمہ امور نوجوانان و سپورٹس کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی ہدایات پر تمام ضلعی یوتھ آفیسرز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اپنے متعلقہ اضلاع میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجز اور مسائل کا جائزہ لیں اور مختلف ایونٹس کیلئے سالانہ کیلنڈر ترتیب دیا جائے اور متعلقہ حکام کے سامنے اگلے جائزہ اجلاس میں پیش کیا جائے تاکہ محکمے کی طرف سے لائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے۔ ایڈیشنل سیکرٹری حمیداللہ خٹک نے اجلاس میں کہا کہ اگلے سال کیلئے صوبے بھر میں محکمے کی زیرنگرانی نوجوانوں کیلئے مشاورتی اجلاس منعقد کئے جائینگے تاکہ ان کے مطابق پالیسی اور حکمت عملی بنائی جا سکے۔ ایڈیشنل سیکریٹری حمیداللہ خٹک نے کہا کہ تمام یوتھ آفیسرز کیلئے باقاعدہ تربیت اور پالیسی آگاہی دی جائے گی تاکہ ان کو پتہ ہو کہ کیسے نوجوانوں کو مختلف ایونٹس میں شامل کیا جائے گا اور ان کے دیگر امور مشاورت، آگاہی اور موٹیویشن کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوگل ایپ سمیت تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے تربیت کیلئے مشاورت جاری ہے تاکہ صوبے بھر کے نوجوانوں کو آنلائن جابز حاصل کرنے کے مواقع میسر ہو سکیں۔