ہم اقتدار میں آئے تو ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے : عمران خان 

ہم اقتدار میں آئے تو ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے : عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (آئی این پی ) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ملکی قرض بڑھ رہا ہے ہماری معیشت آہستہ آہستہ سکڑ رہی ہے، پاکستان اپنے بد تر ین معاشی بحران سے گزر رہا ہے،ہم اقتدار میں آئے تو ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، قرض لینے کے بجائے اصلاحات کے ذریعے معیشت بہتر بنائیں گے۔فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہاکہ آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کےلئے معاشی ماہرین کےساتھ مشاورت کر رہے ہیں، ایسا طریقہ اپنانا چاہتے ہیں جس سے ہم بیرونی قرض ادا کریں اور ہماری معیشت بھی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا اگر معیشت کمزور ہوئی تو ہم بیرونی قرضے واپس کرنے کے اہل نہیں رہیں گے، ڈالرزمیں لیا گیا قرضہ ڈالرز میں ہی واپس کر نا پڑتاہے،اگر ڈالرز میں زرمبادلہ نہیں بڑھتا تو پھر آپ اپنے قرضوں کی ادائیگی کیسے کریں گے؟۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -