لاہور میں 2 گروپوں میں آمنے سامنے فائرنگ، خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں فائرنگ کے دوران 6 افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جو بعد میں شدت اختیار کر گیا، دونوں جانب سے اسلحہ تان لیا گیا اور پھر سیدھی فائرنگ شروع ہو گئی۔
گولیاں لگنے سے آصف ، علی رضا ، علی حسن کے علاوہ بچی سمیت 2 خواتین بھی زخمی ہو گئیں جن کے نام باغ، شازیہ اور لیشبہ بتائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کر لیں گے۔