متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو 1 ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی: اسحاق  ڈار

متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو 1 ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی: اسحاق  ڈار
متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو 1 ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی: اسحاق  ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو 1 ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی ہے۔

نجی ٹی وی" ڈان نیوز" کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک عرب امارات حکام کے ساتھ ڈپازٹ کیلئے دستاویزات تیار کر رہا ہے۔  اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات سے1 ارب ڈالر  فنانسنگ کی درخواست کی  تھی،امارات حکام کی جانب سے تصدیق کے بعد آئی ایم ایف کے مطالبے کے مطابق تحریری ضمانت دے دی جائے گی۔

سیکرٹری وزارت خزانہ واشنگٹن میں سالانہ میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف کو  شرائط  پر عمل درآمد سے  آگاہ کریں گے۔

مزید :

قومی -